چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 2, 2026 4:23 صبح

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی پٹرول و ڈیزل اور سوئی گیس کی ظالمانہ اور بے تحاشہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی پٹرول و ڈیزل اور سوئی گیس کی ظالمانہ اور بے تحاشہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا اھتمام کیا گیا ، ریلی دفتر جماعت اسلامی مشین محلہ نمبر 1 سے شروع ہو کر شاندار چوک پہنچی ، جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے پٹرول بم نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو صرف غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے پر اعتراض ہوتا ہے جبکہ حکمرانوں کے اللے تللے انہیں نظر نہیں آتے ، گیارہ ارب کا جہاز خریدا گیا ، چیئرمین سینیٹ کے لیے نو کروڑ کی گاڑی خریدی گئی اس پر اعتراض کیوں نہ کیا گیا ، حکومت حالیہ بڑھائے گئے نرخ واپس لے اور پٹرول کی قیمتوں میں 150 روپے لیٹر کمی کی جائے ، حاضرین سے خطاب کرنے والوں میں امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری ، نائب امیر ضلع راجہ ندیم احمد ، نائب امیر ضلع و صدر سیاسی کمیٹی سید ضیاء اللّٰہ بخاری نے خطاب کیا ، اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو اس گرم موسم میں مزید گرمائے رکھا ،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں