چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 1, 2026 9:05 شام

جہلم//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محترمہ سنیہ صافی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ*

*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محترمہ سنیہ صافی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محترمہ سنیہ صافی کی زیر صدارت ڈی سی آفس جہلم میں ایک اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں گڈ گورننس، سروس ڈیلیوری کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران انتظامی امور کو مزید فعال بنانے اور سرکاری خدمات تک شہریوں کی رسائی کو سہل بنانے کے حوالے سے مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔محترمہ سنیہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمانہ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں حکومتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ گورننس کے معیار کو مزید بہتر کیا جا سکے۔محترمہ سنیہ صافی نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور ترقیاتی اہداف کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں