
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک گھنٹے کی مسلسل تیز بارش نے محکمہ واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہر کے کئی علاقوں میں پانی ہی پانی شاداب روڈ سول لائن مین بازار نیا بازار ریلوے روڈ اور کئی گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا کام ہمارے لیے وبال جان بن گیا ایک سال ہوچکا ابھی تک سیوریج کا نظام درست نہ ہوسکا آخر اور کتنے سال لگیں گے کہ سیوریج کا نظام درست ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک گھنٹے کی بارش نے محکمہ واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہر سمیت کئی علاقوں میں پانی ہی پانی کھڑا ہوگیا ایک سال سے زائد کا وقت ہوچکا لیکن ابھی تک محکمہ واسا کی سست روی اور غفلت سے سیوریج کا نظام درست نہ ہوسکا ایک گھنٹے کی بارش سے شاداب روڈ سول لائن مین بازار نیا بازار ریلوے روڈ سمیت کئی گلی اور محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا مسئلہ کب حل ہوگا ایک سال سے زائد وقت میں بھی یہ کام مکمل نہ ہوسکا انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں پر دورے کرتی نظر آتی ہے لیکن کام جلد مکمل کرنے کی بات نہیں کرتی وزیر مملکت بھی دورے کرتے ہیں لیکن محکمہ واسا اور ٹھیکدار اپنی ہی من مانی سے کام کرتے نظر آتے ہیں کسی کو بھی وہ خاطر میں نہیں لاتے آج سیوریج کا کام مکمل ہوتا تو یہ پانی یہاں کھڑا نہ ہوتا محکمہ واسا کی چال کچھوے کی مانند چل رہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ محکمہ واسا کی ٹیم کو الرٹ کیا جائے اور سیوریج کا نظام جو کہ اس وقت مسئلہ کشمیر بنتا نظر آ رہا ہے اس کام کو جلد سے جلد مکمل کروایا جائے



















