چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 10, 2026 7:40 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں قصابوں کی لوٹ مار،ناقص اور پانی ملا مہنگے داموں گوشت کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش عوام پریشان۔

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں قصابوں کی لوٹ مار،ناقص اور پانی ملا مہنگے داموں گوشت کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ، ریلوے روڈ اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں ناقص اور پانی ملا گوشت کی فروخت جاری جبکہ سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے باوجود قصابوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور اپنی ہی من پسند ریٹ مقرر کر لیے، قصابوں کی جانب سے شہریوں کو ناقص اور غیر معیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر شکایات آ رہی ہیں بڑا گوشت 1200روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 2400روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں شہری گوشت کا ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے، انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی جبکہ قصاب بیمار جانوروں کا گوشت اپنے گھروں پر ہی کرنے لگے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ شہری ناقص اور پانی ملا گوشت کھانے سے بیماریوں سے بچ سکیں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں