
جہلم// رانا محمد عاصم//۔فروٹ کے ڈبوں میں جعلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 440 پیکٹس ضبط
جہلم (رانا محمد عاصم) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے فروٹ کے ڈبوں میں چھپا کر جعلی اور غیر قانونی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی ایکسائز ٹیم کے افسران مدثر رضا گوندل اور ناصر صدیق انسپکٹرز کی نگرانی میں ڈرامائی انداز میں عمل میں لائی گئی۔چھاپے کے دوران فروٹ کے ڈبوں کی تلاشی لینے پر جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے 440 پیکٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ایکسائز حکام کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث قومی خزانے کو نقصان سے بچا لیا گیا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ جعلی اور غیر قانونی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔



















