چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 18, 2026 8:06 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) بھینس کھیت میں کیوں داخل ہوئی ؟ اس بات پر نوگراں میں ایک شخص قتل ہو گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) بھینس کھیت میں کیوں داخل ہوئی ؟ اس بات پر نوگراں میں ایک شخص قتل تھانہ صدر جہلم کے علاقہ نوگراں میں بھینس کے کھیت میں داخل ہونے کے تنازع پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق سات سے آٹھ افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کیا تفصیلات کے مطابق بھینس کھیت میں کیوں آئی ؟ اس بات پر جھگڑا بڑھ گیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق بھینس کے کھیت میں گھسنے پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور تشدد میں بدل گئی۔ اس دوران مخالف فریق نے ڈنڈوں کے وار کر کے 55 سالہ ناصر لاھوریا کو شدید زخمی کر دیا۔ ناصر لاھوریا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر جہلم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامزد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، تاہم مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی علاقہ مکینوں نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں