چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 1, 2026 11:27 شام

دینہ:شدید گرمی میں دینہ بجلی بحران کی لپیٹ میں، متعدد ٹرانسفارمر جواب دے گئے، شہری سراپا احتجاج، ایس ڈی او واپڈا سٹی دینہ اور لائن سپرٹنڈنٹ کو ڈس مس کرنے کا مطالبہ

دینہ:شدید گرمی میں دینہ بجلی بحران کی لپیٹ میں، متعدد ٹرانسفارمر جواب دے گئے، شہری سراپا احتجاج، ایس ڈی او واپڈا سٹی دینہ اور لائن سپرٹنڈنٹ کو ڈس مس کرنے کا مطالبہ

دینہ(اسہیل انجم قریشی سے ) شدید گرمی میں دینہ بجلی بحران کی لپیٹ میں، متعدد ٹرانسفارمر جواب دے گئے، شہری سراپا احتجاج، ایس ڈی او واپڈا سٹی دینہ اور لائن سپرٹنڈنٹ کو ڈس مس کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور محلوں میں نصب متعدد ٹرانسفارمر اضافی لوڈ برداشت نہ کر سکے، جس کے باعث کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی مسلسل بجلی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اورمعمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی اور متبادل ٹرانسفارمرز کی فراہمی بجلی تقسیم کار ادارے کی ذمہ داری ہے، تاہم متعلقہ عملے کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کیے جانے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہےبجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں بچے،بزرگ، خواتین اور مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں شہری پینے کے پانی تک کے لیے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکام سے ایس ڈی او واپڈا سٹی دینہ اور لائن سپرٹنڈنٹ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خراب ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی، متبادل ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایسا نا ہو کہ گرمی کی ستائی عوام سڑکوں یا واپڈا کا رخ کر لے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی دوسری جانب اس معاملے پر متعلقہ بجلی تقسیم کار ادارے کا مؤقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر کی اشاعت تک کوئی باضابطہ ردِعمل موصول نہیں ہو سکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں