چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 2, 2026 8:57 شام

دنیا کے لالچ میں صحیح دین کا بیان نہ کرنا درست عمل نہیں ہے,جھوٹی تعریف اور جھوٹی انا دنیا سے ساتھ لے کر جانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے,امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب

دنیا کے لالچ میں صحیح دین کا بیان نہ کرنا درست عمل نہیں ہے,جھوٹی تعریف اور جھوٹی انا دنیا سے ساتھ لے کر جانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے,امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔

جہلم( ادریس چودھری)دنیا کے لالچ میں صحیح دین کا بیان نہ کرنا درست عمل نہیں ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان .صاحب اختیار اپنے اختیار کے مطابق جوابدہ ہوگا۔جھوٹی تعریف اور جھوٹی انا دنیا سے ساتھ لے کر جانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔اور وہاں کوئی سفارش اُس عذاب سے بچانے والی نہیں ہے۔جسے اللہ نے دین کا علم عطا فرمایا ہے وہ اگر لگی لپٹی بات کرے گا تو اس سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنے لالچ کے لیے حق بیان نہ کیا اور لوگوں کو خوش کرتے رہے۔آج ہمارے لباس ہماری خوراک اور ہمارا رہن سہن اغیار جیسا ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں ہم ان جیسے لگیں تو حشر بھی انہی کے ساتھ ہو گا جن کی پیروی کریں گے۔جیسے بھی حالات ہیں ان پر صبر کریں اور اللہ کریم سے مدد مانگیں۔حالات سے تنگ آکر اللہ اور اس کے نبی ﷺ کی نافرمانی نہ کریں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جو ہے اسے چاہیے کہ حق کا ساتھ دے اور حق کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرے۔جتنا کسی کے پاس اختیار ہے وہ اتنا ذمہ دار ہے جس کا کسی پر بھی اختیار نہیں اس کا بھی اپنے وجود پر تو اختیار ہے وہ اپنا جوابدہ ہے۔آج تو رواج ہو گیا کہ لوگ برائی کر کے پھر اس پر اتراتے بھی ہیں اور لوگوں میں بیان کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں اللہ کریم فرماتے ہیں کہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ عذاب سے چھوٹ جائیں گے ان کے لیے درد ناک عذاب تیار ہے۔جب بندہ مسلسل برائی کرتا رہتا ہے پھر برائی اس کے مزاج میں رچ بس جاتی ہے اور وہ اس پر فخر کرتا ہے اور معاشرے کی خرابی کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے اپنی غمی اور خوشی میں رواجات کو اس قدر داخل کر لیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اگر یہ رسم پوری نہیں کی تو معاشرے میں میری عزت خراب ہو گی ان رسومات کو پورا کرنے کے لیے مقروض ہو جاتے ہیں۔جس کے فوت ہونے پر مقروض ہو رہے ہوتے ہیں اس کی حیات میں کبھی اسے پوچھتے بھی نہیں کہ کس حال میں ہو۔دینی راہنمائی یہ ہے کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلایا جائے اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 3،4 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔دعوت عام ہے کہ اس با برکت پروگرام میں شامل ہو کر اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کیجیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں