چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 6, 2026 11:08 شام

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان روحانی تربیتی دورے پر کینیڈا اور امریکہ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ سے روانہ،سالکین کی بڑی تعداد رخصت کرنے کے لیے پہنچ گئی

جہلم( ادریس چودھری )حضرت امیر عبدالقدیر اعوان روحانی تربیتی دورے پر کینیڈا اور امریکہ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ سے روانہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سالانہ روحانی تربیتی دورے پر کینیڈا اور امریکہ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے جہاں سالکین کی بڑی تعداد آپ کو رخصت کرنے کے لیے وہاں پہنچی۔اس دورے کا مقصد ذکر الٰہی،روحانی تربیت کرنا اور ذکر قلبی کی دعوت ہے۔اس سلسلے میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حضرت شیخ المکرم لیکچر دیں گے۔اس کے علاوہ انفرادی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔شیڈول کے مطابق کینیڈا کا پہلا پروگرام 9 اکتوبر جامع اسلامیہ کینیڈا میں،10 اکتوبر مرکز دارالعرفان کینیڈا،11 اکتوبر اوڈلی ریکرایشن سنٹر،12 اکتوبربرامپٹن میں ہوگا ان پروگرامز کے بعدحضرت کینیڈا سے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔جہاں امریکہ کے مختلف شہروں میں پروگرامز ہیں جن میں حضرت کے لیکچر ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

تازہ ترین خبریں