چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 17, 2026 10:41 شام

جہلم// دینہ //جی ٹی روڈ پر لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے پودے عدم توجہی کے باعث مرجھا گئے، خوبصورتی کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ۔ رپورٹ؛ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم// دینہ //جی ٹی روڈ پر لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے پودے عدم توجہی کے باعث مرجھا گئے، خوبصورتی کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ

جہلم//دینہ (رپورٹ: پروفیسر خورشید ڈار) جی ٹی روڈ چک میوں سے چک اکا تک سڑک کے دونوں اطراف لگائے گئے پودوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو گئی، مناسب دیکھ بھال اور بروقت پانی نہ ملنے کے باعث بیشتر پودے مرجھا چکے ہیں۔ شہر دینہ کی سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری ازخود نوٹس لیں اور معلوم کریں کہ پودوں کی دیکھ بھال اور انہیں پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری کس محکمے کی ہے اور اس میں غفلت کا مرتکب کون ہے۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے مختلف مخیر حضرات نے لاکھوں روپے خرچ کرکے مذکورہ شاہراہ کے اطراف پودے لگائے تھے، جبکہ بعض سرکاری محکموں نے بھی اپنی جانب سے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے تھے۔ بلاشبہ یہ ایک قابلِ تحسین اقدام تھا، جس کا مقصد نہ صرف جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا تھا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور خوشگوار ماحول کی فراہمی بھی تھا۔تاہم افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم نہ کیے جانے کے باعث بڑی تعداد میں پودے مرجھا چکے ہیں۔ اگر بروقت پانی اور ضروری نگہداشت کا انتظام کیا جاتا تو آج یہ پودے تناور درخت بننے کی جانب گامزن ہوتے اور جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوتا۔شہر کی سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے لگائے گئے پودوں کا اس طرح ضائع ہونا کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ جن افراد یا محکموں کے ذمہ ان پودوں کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی تھی، ان کی غفلت کا تعین کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھی پودوں کو پانی فراہم کرنے اور ان کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام نہ کیا گیا تو شجرکاری کا یہ منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف قومی و نجی سرمایہ ضائع ہوگا بلکہ جی ٹی روڈ کی خوبصورتی کا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا۔شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حاصل شدہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو پودوں کی روزانہ بنیادوں پر آبپاشی اور مناسب دیکھ بھال کا پابند بنائیں، غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور جی ٹی روڈ کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین