چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 17, 2026 10:15 شام

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

دینہ (رپورٹ: ادریس چودھری) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا طویل اور مصروف ترین روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرنے کے بعد بخیر و عافیت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے سالکین، متعلقین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب شیخ کا والہانہ استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے استقبال کے لیے آنے والے افراد سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت فرمائی۔تفصیلات کے مطابق حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے بین الاقوامی روحانی و تربیتی دورے کا آغاز کینیڈا سے ہوا، جہاں 9 اکتوبر کو جامع اسلامیہ مسس ساگا میں پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جمعۃ المبارک کے خطاب میں آپ نے قانون کی پاسداری، انسانی خواہشات اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جہاں قانون کی پاسداری ہوتی ہے وہاں انسان اپنی مرضی نہیں کرتا، جبکہ بے چینی کی بڑی وجہ اپنی پسند کو ترجیح دینا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ کریم چاہتے ہیں۔11 اکتوبر کو ایجیکس کے اوڈلی ریکریشن سینٹر اور 12 اکتوبر کو برامپٹن میں روحانی پروگرامز منعقد ہوئے۔ ایجیکس میں سکونِ قلب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ سکون دماغ کا نہیں بلکہ دل کا معاملہ ہے اور حقیقی اطمینان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے حاصل ہوتا ہے۔ بندہ مومن ہر حال میں اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے، پریشانی میں صبر اور خوشی میں شکر ادا کرتا ہے۔کینیڈا کے پروگرامز کی تکمیل کے بعد آپ امریکہ تشریف لے گئے، جہاں مختلف شہروں میں روحانی و تربیتی اجتماعات سے خطاب کیا۔ سان فرانسسکو کی اے ایم ایل مسجد میں جمعۃ المبارک کے خطاب کے دوران روزِ قیامت کی سختیوں، اتباعِ رسالت ﷺ کی اہمیت اور خود احتسابی کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مہمانِ خصوصی تھے۔ کانفرنس سے پروفیسر مارشیا ہینسن اور پروفیسر انعام الحق نے بھی خطاب کیا، جبکہ ڈاکٹر منیر چودھری نے حلال سرٹیفکیشن کے حوالے سے جاری کام پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل زمان مہدی نے مقررین کا خیرمقدم کیا۔یکم نومبر کو ہیوسٹن کے کراچی ریسٹورنٹ میں پیس آف ہارٹ پروگرام منعقد ہوا، جس کا اہتمام شہید فیض صاحب اور عاصم ذکریا صاحب نے کیا تھا۔ اس موقع پر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے ذکرِ الٰہی کی تین صورتوں، عملی، لسانی اور قلبی ذکر کی وضاحت فرمائی۔ دورہ امریکہ کے دوران لاس ویگاس میں بھی روحانی پروگرام منعقد ہوا، جبکہ واشنگٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے مرکز دارالعرفان منارہ پاکستان کے دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب فرمایا۔میری لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے قرآنِ کریم کی عظمت اور اس کی آفاقی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے فرمایا کہ قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا کلام اور پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس سے حقیقی استفادے کے لیے ضروری ہے کہ انسان محض تلاوت تک محدود نہ رہے بلکہ اس کے پیغام کو سمجھے اور اپنی عملی زندگی میں اس پر عمل کرے۔ آپ نے نماز و سجدے کی حقیقی روح، زکوٰۃ کے معاشرتی نظام، آخرت کی جواب دہی، رشتوں کے حقوق اور والدین کی جانب سے اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دورے کے آخری مرحلے میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان برطانیہ تشریف لے گئے، جہاں 14 نومبر 2026ء کو غوثیہ گروو روڈ ہال، والتھم اسٹو لندن میں سالانہ سراجاً منیرا کانفرنس یو کے 2026 منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں آپ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس اجتماع کا مقصد بعثتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں تزکیۂ نفس، ذکرِ الٰہی اور قلبی اطمینان کا پیغام عام کرنا تھا۔ اپنے خطاب میں آپ نے طریقِ نسبتِ اویسیہ کے تحت برکاتِ نبوی ﷺ کے حصول پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات اور طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔دورہ برطانیہ کے دوران حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے مختلف شخصیات سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں، جبکہ اسلام چینل کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔مجموعی طور پر یہ دورہ طویل سفری مراحل اور مسلسل روحانی و تربیتی سرگرمیوں پر مشتمل رہا، جس میں کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف اجتماعات کے اختتام پر حضرت شیخ المکرم نے شرکاء کو ذکرِ قلبی کی تعلیم دی اور امت مسلمہ کے اتحاد و سربلندی، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ دورے کی تکمیل پر آپ کی وطن واپسی پر عقیدت مندوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین