چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 27, 2026 6:26 شام

جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی میں آسانیاں پیدا کیں، وہاں انسانی اقدار کو بھی متاثر کیا ہے، انسان کی اپنی قدر ختم ہوتی جا رہی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی میں آسانیاں پیدا کیں، وہاں انسانی اقدار کو بھی متاثر کیا ہے، انسان کی اپنی قدر ختم ہوتی جا رہی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ (رپورٹ: ادریس چودھری) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی جدت نے جہاں انسانی زندگی میں بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں، وہاں انسان کو انسانی اقدار سے بھی محروم کر دیا ہے۔ آج کے دور میں لوگ ہر چیز کی قدر کرتے ہیں، لیکن افسوس کہ انسان کی اپنی قدر و منزلت کم ہوتی جا رہی ہے۔ اگر جدید ترقی کے نتیجے میں انسان اپنی بنیادی اقدار، اخلاق اور مقصد حیات سے دور ہو جائے تو ایسی ترقی فائدے کے بجائے نقصان اور ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ دین اسلام نے بندہ مومن کو اس کے اصل مقصد حیات کی بنیاد پر کھڑا کیا ہے اور اس مقصد کو سمجھنے اور اس تک پہنچنے کے لیے درِ مصطفےٰ ﷺ کی رہنمائی درکار ہے۔جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ حقیقی عقل مند وہ ہے جو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کریم کا ذکر کرتا ہے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد بھی ذکر الٰہی کا حکم دیا گیا ہے، جس سے ذکر کی اہمیت اور فضیلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ زندگی کا ہر وہ کام جو شریعت مطہرہ کے مطابق کیا جائے، عبادت بن جاتا ہے۔ فنا فی اللہ کے مقام تک پہنچنے کے لیے فنا فی الرسول ضروری ہے۔ جب انسان اپنی زندگی میں اللہ کریم کے حکم کو مقدم رکھتا ہے تو اسے یاد الٰہی کے ذریعے حقیقی شعور اور روحانی آگاہی نصیب ہوتی ہے۔انہوں نے ذکر کی مختلف اقسام بیان کرتے ہوئے کہا کہ ذکر کے تین بنیادی پہلو ہیں، جن میں عملی ذکر، لسانی ذکر اور ذکر قلبی یعنی ذکر خفی شامل ہیں۔ عملی ذکر سے مراد زندگی کے وہ تمام اعمال ہیں جن میں اللہ کریم کی یاد اور اس کے احکامات کی پیروی شامل ہو۔ مثال کے طور پر نماز کی ادائیگی کے دوران زبان سے پڑھی جانے والی تلاوت اور تسبیحات لسانی ذکر ہیں، جبکہ نماز کے لیے قدم اٹھانا، رکوع و سجود کرنا اور نماز کے دیگر ارکان ادا کرنا عملی ذکر میں شامل ہیں۔ اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت، تسبیحات پڑھنا اور کسی کو دعا دینا بھی لسانی ذکر کی صورتیں ہیں۔عمل کثیر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کثیر اس عمل کو کہا جائے گا جو دیگر اعمال کے مقابلے میں زیادہ ہو۔ انہوں نے ذکر قلبی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانی وجود میں دل کی دھڑکن مسلسل جاری رہتی ہے، لہٰذا جب اللہ کریم کی یاد کو دل میں بسایا جائے تو ذکر خفی کی اہمیت مزید واضح ہو جاتی ہے۔ کثرتِ ذکر کی حقیقی کیفیت ذکر قلبی سے نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کریم کی یاد ایک بڑا اکسیر نسخہ ہے، جو انسان کے باطن کی اصلاح اور روحانی زندگی کو سنوارنے کا ذریعہ بنتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان نے مزید کہا کہ مفسر قرآن نے ذکر خفی کو واجب ارشاد فرمایا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کے ہر معاملے میں اللہ کریم کی یاد کو مقدم رکھیں، ہر حال میں اسی سے تعلق مضبوط کریں اور ہمیشہ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کریں۔ اللہ کریم ہم سب کو اپنی یاد کی توفیق عطا فرمائیں اور ہماری زندگیوں کو اپنے احکامات کے مطابق گزارنے کی سعادت نصیب فرمائیں۔خطاب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، بقا اور پوری امت مسلمہ کی خیر و عافیت کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین