
جہلم// ریاض گوندل//جہلم میں پولیس بھرتی کےلیے آنے والے امیدواروں لڑکیوں اور لڑکوں پر پولیس ملازمین کا لاٹھی چارج امیدواروں کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ امیدوار زخمی اور بیہوش ہوگئے امیدواروں کا سکرونٹی کمیٹی پر من پسند امیدواروں کو فیور دینے کا الزام، ،جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہیں آج امیدواروں کو دوڑ کےلیے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے پہلے ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے امیدوار زخمی اور بیہوش ہو گئے ساٹس:احتجاجی امیدواروں نے سکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو فیور دی جا رہی تھی متاثرہ امیدواروں نے حق تلفی کی نشاندہی کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا گالی گلوچ کی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیںمتاثرہ امیدواروں نے اعلی حکام سے نوٹس لےکر محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے