چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 11:26 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم(رانا محمد عاصم)اقلیتوں کی مالی امداد کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراء،پہلے مرحلے میں 37 مستحق اقلیتی خاندانوں کو منیارٹی کارڈ دیے گئے،دوسرے مرحلے میں 50 مستحق خاندانوں کو منیارٹی کارڈ دیے جا رہے ہیں

جہلم(رانا محمد عاصم) وزیراعلی پنجاب مریم نواز اقلیتوں کے حقوق اور ان کی تحفظ کے لیے ہر لمحہ متحرک ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی مالی امداد کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے، جس میں پہلے مرحلے میں 37 مستحق اقلیتی خاندانوں کو منیارٹی کارڈ دیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 مستحق خاندانوں کو منیارٹی کارڈ دیے جا رہے ہیں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے ضلع کونسل ہال میں منیارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ندیم خادم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر طبقہ فکر خاص طور پر اقلیتوں کو حقوق دینے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مستحق اقلیتی خاندانوں کی سہ ماہی امداد کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جہلم میں درجنوں افراد کو منیارٹی کارڈ دیے جا چکے ہیں جبکہ مزید دیے جا رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر اور چودھری ندیم خادم نے 50 اقلیتی خاندانوں میں منیارٹی کارڈ تقسیم کیے جس کے تحت ان کو ہر تین ماہ بعد 10 ہزار 500 کی امدادی رقم پنجاب حکومت کی طرف سے دی جائے گی اس موقع پر اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے ہے ان لوگوں کی مالی امداد بلا شبہ پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی