چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 12:52 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//بندے کو اللہ سے جوڑنے کا نام اسلام ہے۔اللہ کی رضا،قرب اور برکات رسول ﷺ کا حصول بہت بڑا مقصد ہے۔ ان اجتماعات میں باطنی تربیت سلسلہ عالیہ میں اس طرح کی جاتی ہے کہ ہر فرد معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// بندے کو اللہ سے جوڑنے کا نام اسلام ہے۔اللہ کی رضا،قرب اور برکات رسول ﷺ کا حصول بہت بڑا مقصد ہے۔ ان اجتماعات میں باطنی تربیت سلسلہ عالیہ میں اس طرح کی جاتی ہے کہ ہر فرد معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ان تعلیمات سے اتحاد،اتفاق اور یگانگت کا درس ملتا ہے جس کی تعلیم دین اسلام فرماتا ہے۔آج ہم عبادات کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ سوچ ہوتی ہے کہ ہمیں اب کوئی تکلیف و پریشانی نہ ہو حالانکہ عبادات تو رضائے باری تعالی کے لیے کی جاتی ہیں۔ہمیں اپنی عبادات کو سودے بازی کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔آپ ﷺ رحمت اللعالمین مجسم رحمت ہیں جنہوں نے غزوہ خندق کے موقع پر بھوک سے نڈھال ہو کر اپنے پیٹ پر دو پتھر باندھ رکھے تھے۔آج ما شما ء کی حیثیت کیا ہے کہ ہم دو سجدے کر کے یہ خیال کریں کہ ہم پر کوئی مصیبت نہ آئے گی۔آپ ﷺ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چلنے سے بندہ با منزل ہو جاتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا 40 روزہ سالانہ اجتماع کے آخری روز خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی حفاظت کا اللہ نے وعدہ فرمایا ہے۔قرآن کریم اپنے مکمل معانی و مفاہیم کے ساتھ، اور اس پر عمل کرنے والے قیامت تک موجود رہیں گے۔اپنی عملی زندگی میں ملک و قوم کا درد محسوس کرتے ہوئے کوئی لفظ جو آپ بولیں وہ بھلائی والا ہو اور معاشرے سے انتشار کرنے کا سبب ہو۔مرکز دارالعرفان کی پہلی اینٹ نصف صدی سے بھی پہلے قاسم فیوضات حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے رکھی۔مرکز دارالعرفان منارہ میں اللہ اللہ کی محنت مسلسل چلی آرہی ہے۔مقصد دین اسلام،اللہ کی رضا اور قرب الہی کا وہ راستہ جو اللہ کے نبی ﷺ نے عطا فرمایا اور ان برکات کا حصول ہے جو سینہ اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے آرہی ہیں۔اللہ کریم سب کو استقامت فی الدین عطا فرمائیں۔ یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع جاری تھا جس کے آخری روز پاکستان کے تمام ڈویژن کا سلسلہ عالیہ اور الاخوان کے کام کے حوالے سے تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبرز پر آنے والے ڈویژن میں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے ذمہ داران میں شیلڈ تقسیم کیں۔اس کے علاوہ دارالحفاظ کے پانچ طلباء کا قرآن کریم حفظ مکمل ہونے پر حضرت نے اپنے دست مبارک سے دستا ر بندی بھی فرمائی۔ اس بابرکت پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ سینٹرز،شعبہ صحافت اور ٹی وی اینکر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس با برکت پروگرام میں خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ آخر میں حضرت جی مد ظلہ العالی نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی