چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 19, 2026 8:28 صبح

ضلع جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو ۔ اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی پہنچ سے دور۔ انتظامیہ غائب۔ رپورٹ! پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)حالیہ دنوں میں جو مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہیں اس کے اسباب کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ظلم تو یہ ہے کہ چند اہم اشیاء جن کا تعلق باورچی خانے سے ہوتا ہے وہ عام ادمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں مثلآ اٹا چینی گھی دالیں وغیرہ اب انتظامیہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر جو بھاشن دیا جاتا ہے کہ مسئلہ رسد اور طلب کا ہے یہ بات بس کسی کو بیوقوف بنانے کے لیے تو ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن حقیقت کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی فرد کو کسی شہری کو دو کلو کی بجائے 12 کلو ٹماٹر چاہیے تو وہ میسر ہیں چیز اگر ناپید ہو تو پھر تو ریٹ کا اضافہ سمجھ میں آتا ہے اٹے کی دس بوریاں نہیں 1100 بوریاں لے کر ہم گھر آسکتے ہیں یہی حالت گھی کی ہے تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حقیقی طور پر انتظامیہ نے ان پر گرفت ڈالی نہیں ہیں یا ان کی ترجیحات میں یہ بات شامل نہیں ہے کہ غریب کے لیے کوہی کام کریں بے لگام ہیں یہ کاروباری حضرات اگر انتظامیہ کو مکمل طور پر دیکھا جائے تو دیکھنے میں جو بات اتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ فرائض کی بجائے نفلی عبادات کرنے میں مصروف ہیں۔ اختیارات کا استعمال کرنا جانتے ہیں فرائض کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں کس طرح ممکن ہے کہ انتظامیہ کی گرفت ہو اور یہ جو ناجائز منافع خور ہیں یہ منافع ناجائز حاصل کر سکتے ہیں سوچا بھی نہیں جا سکتا مسلمان ہونا دور کی بات ہے یہ انسانی رویہ بھی نہیں ہے اج سیلاب میں جتنے جانور مر چکے ہیں یہ مسلمان یا انسان کچھ بھی کہہ لیں ان کو ذبح کرتے ہیں اور وہ فروخت کرتے ہیں اب کیا ہوگا اس میں بیماری کا اضافہ ہوگا کیا انتظامیہ نے اس طرف توجہ دی ہے کیا انتظامیہ ایک حکم صادر نہیں کر سکتی کہ جب تک سیلاب کی کیفیت ہے۔۔گوشت فروخت منع ہے تاکہ لوگوں اکثریت بیماری سے محفوظ رہ سکے کوئی چیز اپنے روح کے مطابق نہیں ہے غریب ادمی لمحہ بہ لمحہ زمین کے اندر دھنسا جارہا ہے۔عیش و عشرت کرنے والے جن کو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کتنی دولت اکٹھی کر چکے ہیں ان کو اس مہنگائی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بڑی خوبصورتی کے ساتھ 14 اگست کا دن بھی منائیں گے 12 ربیع الاول کا دن بھی منائیں گے محسوس ایسا ہوگا کہ ان سے بڑا کوئی مومن نہیں ہے حالانکہ یہ سب سے زیادہ بدترین طبقہ ہے ۔ اللہ تعالی ہم پر رحم کرے ربیع الاول کا مہینہ ہے جس کا منانا بحیثیت مسلمانوں ہم پر فرض ہے کیا دودھ والا دودھ کی ملاوٹ نہیں کر رہا؟؟ کیا با اختیار رشوت نہیں لے رہے اس نے رشوت لینا چھوڑ دی ہے ؟؟؟کیا کوئی ملازم ہے جو اس کے فرائض ہیں کیا وہ دیانتداری کے ساتھ فرائض سرانجام دیتا ہے؟؟؟ کوئی ایک چیز بھی لے جس کی حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے تلقین کی ہے اور اس پر عمل کرنے کا حکم دیا ہےوہ ہم کررہے ہیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا معاشرہ اس وقت تباہ ہوتا ہے جب اہل اقتدار انصاف دینے سے قاصر ہوں عوام پستی جا رہی ہے من حیث القوم ہم کسی حقیقت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جو کوئی حقیقی رہنما ہوگا اس کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہم ملک کی بہتری کے لیے سوچیں بحیثیت انسان بحیثیت مسلمان ہم پر جو فرائض عائد ہیں ان کی بجاآوری احسن طریقے سے سر انجام دیں اگر یہی حالت بدستور مستقبل میں بھی جاری رہی تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ایتھوپیا کا نام بھول جائیں گے ایتھوپیا سے بھی بدترین حالت ہماری سوسائٹی کی ہو جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین