چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 12:59 شام

*ڈی ای او ایلیمنٹری محکمہ ایجوکیشن کے لیے درد سر بن چکے ہیں ،ڈپٹی کمشنر جہلم حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے محکمہ تعلیم کو اس سے نجات دلوائیں۔سماجی زعماء جہلم۔*

*ڈی ای او ایلیمنٹری محکمہ ایجوکیشن کے لیے درد سر بن چکے ہیں ،ڈپٹی کمشنر جہلم حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے محکمہ تعلیم کو اس سے نجات دلوائیں۔سماجی زعماء جہلم۔*

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق شاہد صدیق ڈی ای او ایلیمنٹری جہلم اس سے قبل بھی ڈی ای او ایلیمنٹری رہ چکے ہیں ماضی میں بھی اپنے کارناموں کی وجہ سے ادارے کی بدنامی کا سبب بنے۔جہلم کی قسمت کیا ہے ؟؟؟مذکورہ افیسر دوبارہ یہاں پر اب تعینات ہیں افیسر مذکور مروجہ قانون کو پسے پشت ڈال کر اپنی پسند ناپسند کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔جس سے نا صرف ملازمین (ٹیچرز )متاثر ہوتے ہیں بلکہ پبلک کو بھی ذہنی اذیت کا شکار ہونا پڑتا ہے۔اس وقت ضلع جہلم میں سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی ڈی ای او سیکنڈری محمد شہزاد ، ملک صفدر علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سیکنڈری نیز ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل اللہ کے فضل سے فرشتوں کی طرح کام کر رہے ہیں۔مذکورہ بالا افیسران کے باہمی تعاون و مشترکہ کاوش سے محکمہ تعلیم جہلم نے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ مگر مقام افسوس ہے کہ ڈی ای او ایلیمنٹری شاہد صدیق کی وجہ سے ان کی حاصل کردہ کامیابی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی ای او ایلیمنٹری شاہد صدیق حسب توقع سکولوں کی وزٹ کرنے کے بجائے ماتحت عملے کو پریشان کرنے کے لیے اپنے منفی عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ افیسر مذکور کی خوبی یہ ہے کہ وہ دانستہ اپنے باس کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے اندر منفی ہلچل پیدا ہوتی رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ان کا کردار مالیاتی حوالے سے بھی اچھا نہیں ہے۔ سماجی زعماء نے اپنے ہر دل عزیز ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ مفاد عوام و تعلیم مذکورہ افیسر کو او ایس ڈی کیا جائے اور ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل کو اضافی چارج دے کر محکمہ تعلیم پر احسان عظیم کیا جائے۔اس طرح ضلع جہلم دیگر اضلاع کی نسبت مثالی بن کر ابھرے گا اور اس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ایجوکیشن جہلم کو جائے گا۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں