چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 12:59 شام

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گاؤں چکی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا.معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی کیمپ میں شرکت

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گاؤں چکی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا.معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی کیمپ میں شرکت

جہلم( ادریس چودھری )الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے اپنی انتہائی مصروفیات کے باوجود خصوصی دورہ کیا اور کیمپ میں موجود تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور خدمت خلق کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ہدایت فرمائی ۔ حضرت جی مدظلہ العالی نے تصوف اور خدمت خلق پر سیر حاصل بیان بھی فرمایایہ کیمپ بروز اتوار 16 نومبر 2025بمقام گاؤں چکی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں 10 بجے سے 1 بجے تک سیکرٹری نشر و اشاعت الاخوان امجد اعوان صاحب کے گھر میں جاری رہا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ۔ چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ ۔أئی سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ اور ماہر امراض نسواں ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں.اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ صاحب مجاز محمد ارشد نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاکیمپ کا افتتاح ایم ۔ پی ۔ اے جناب شوکت بھٹی نے کیا.معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی. الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں