چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 11:38 صبح

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کے مین گیٹ پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار. ایم ایس نے ہاتھ ✋ کھڑے کر دیئے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مین گیٹ پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار شہریوں کا کہنا ہے گیٹ کے پاس چنگ چی رکشہ والوں نے راستہ بلاک کیے ہوتا ہے جس سے ایمرجنسی جانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے جب اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کئی بار ان کو روک چکے ہیں لیکن یہ لوگ کوئی بات نہیں سنتے اور ڈھٹائی سے اپنے رکشے گیٹ کے پاس کھڑے رکھتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے مین گیٹ سے رکشہ سمیت تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے اور یہاں پر برڈ لگایا جائے کہ یہاں پر رکشے اور گاڑیاں کھڑی کرنا منع ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مین گیٹ پر چنگ چی رکشہ والوں نے ناجائز اسٹینڈ بنا لیا جس سے ایمرجنسی آنے والی ایمبولینس اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سلسلے میں جب ڈی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کئی بار ان کو روکا ہے اور کہا بھی ہے کہ یہاں پر رکشے کھڑے نہ کریں لیکن یہ پھر بھی باز نہیں آتے اور ڈھٹائی کے ساتھ یہاں پر رکشے کھڑے کرتے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی جانا ہو تو یہاں پر گاڑی روکنا پڑتی ہے جبکہ تجاوزات کی بھی بھرمار ہے شہریوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اس پر ایکشن لے اور یہاں پر ایک بورڈ لگائے کہ یہاں پر رکشے اور گاڑیاں کھڑی کرنا منع ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں