چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 2:08 شام

ہم کسی سے کم نہیں ۔پنڈدادن خان سوئی گیس اور واپڈا کے بعد پی ٹی سی ایل بھی عوام پر چڑھ دوڑا من مانے بل، غیر ضروری ٹیکسز اور ناقص سروس سے شہری عاجز آ گئے

پنڈدادنخان( راشد خان سے)پنڈدادن خان سوئی گیس اور واپڈا کے بعد پی ٹی سی ایل بھی عوام پر چڑھ دوڑا من مانے بل، غیر ضروری ٹیکسز اور ناقص سروس سے شہری عاجزہم کسی سے کم نہیں! سوئی گیس اور واپڈا کے بعد اب پی ٹی سی ایل نے بھی عوام کا کچومر نکال دیاماہانہ بلوں میں من مانا اضافہ اور ٹیکسز کا امبار شہریوں کے لیے دردِ سر بن گیا۔تفصیلات کے مطابقپنڈدادن خان میں پی ٹی سی ایل کے غیر معمولی اور مسلسل بڑھتے ہوئے ماہانہ بلوں نے شہریوں کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں، 1750 روپے کا بل ہر ماہ 200 سے 300 روپے اضافے کے بعد اب 3000 روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ سروس کا معیار بدترین ہو چکا ہے۔ گھروں میں لائن ڈاؤن، انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی، شکایات پر کوئی شنوائی نہیں، اور اب بلوں پر غیر ضروری ٹیکسز کا پہاڑ بھی شہریوں کی برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور واپڈا پہلے ہی فکس چارجز اور درجنوں غیر ضروری ٹیکسز کے ذریعے عوام کا جینا دوبھر کیے بیٹھے ہیں اور اب پی ٹی سی ایل نے بھی اسی طرز پر شہریوں کا کچومر نکال دیا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ درجنوں صارفین آج پی ٹی سی ایل آفس پہنچ کر اپنے کنکشن منسوخ کروانے کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے ہیلپ لائن پر بھی منسوخی کی درخواستیں بھجوا دی ہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ “جب سروس ہی نہیں تو بل کس بات کا؟” اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ من مانے بلوں اور غیر منصفانہ ٹیکسز کا فوری نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں