چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 1:50 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) منشیات کا زہر گلیوں اور محلوں میں سرایت کرتا ہوا، نوجوان نسل خطرے کی لکیر پر ، ہر گلی محلہ منشیات کے اندھے طوفان کی زد میں۔۔۔۔۔۔

جہلم (نعیم احمد بھٹی) منشیات کا زہر گلیوں اور محلوں میں سرایت کرتا ہوا نوجوان نسل خطرے کی لکیر پر ہر گلی محلہ منشیات کے اندھے طوفان کی زد میں ہے نوجوان نسل آئس اور کرسٹل کے نشے میں مست نظر آتی ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کو ختم کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی گلیوں اور محلوں میں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل کا استعمال بڑھنے لگا یہ زہر اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر دوسری گلی میں نشے کا شکار نوجوان دکھائی دیتا ہے اور معاشرہ بے بسی کے ساتھ یہ منظر دیکھنے پر مجبور ہے ذرائع کے مطابق پولیس کچھ منشیات فروشوں کو تو پکڑتی ہے لیکن بڑے بڑے منشیات فروش آج بھی پولیس کی پکڑ سے آزاد ہیں اور وہ دیدہ دلیری سے منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر لے آئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں منشیات کا رجحان گزشتہ چند برسوں میں تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ خاص طور پر آئس اور انجیکشن ڈرگز کے استعمال میں اضافہ نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ خاندانوں کو اندر سے بھی توڑ رہا ہے۔نشے کی لت میں مبتلا نوجوان تعلیم، روزگار اور مستقبل سے دور ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ منشیات فروش منظم نیٹ ورکس کی شکل میں علاقہ بھر میں سرگرم ہیں شہریوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے کارروائیوں کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن زمین پر صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ منشیات کا کھلا کاروبار اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مسئلہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت نہیں، بلکہ ایک گہرے مافیا کا بھی حصہ ہے جو خوف، دباؤ اور بدعنوانی کے سائے میں پل رہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ گلی اور محلوں کے نوجوان اندھیروں میں گم ہو جائیں اور آنے والی نسلوں کے ہاتھ صرف تباہی کی کہانی آئے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی