
جہلم (نعیم احمد بھٹی) شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیاں عروج پر مریضوں اور کام سے تھکے ہارے شہریوں کے لئے درد سر بن گئے سبزیاں فروخت کرنے والوں نے گلی محلوں اور چوک چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کر کے شہریوں کا سکون برباد کر دیا شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سبزی فروخت کرنے والے اور ،کباڑ کا کام کرنے والوں اور کنگی کے ٹوٹے ہویے بال بیچ لو کی آوازیں کانوں میں گونجنے لگیں جن کے خلاف آج تک کسی بھی ایس ایچ او نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جو لوگوں کا سکون برباد کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عناصر گلی محلے میں صبح 9 بجے سے لے کر شام تک لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس یہ سب کچھ دیکھ کر بھی کوئی کاروائی نہیں کرتی لاؤڈ اسپیکر کے بے جا غلط استعمال کو روکنے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو احکامات جاری کریں کہ شہریوں کا سکون برباد کرنے والے جہاں نظر آئیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے



















