چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 12:07 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے علاقے ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی میں ڈاکو راج، مسلح ڈاکوؤں کا شہری پر تشدد، 4 مسلح ڈاکوؤں نے غلام دستگیر نامی شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے علاقے ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی میں ڈاکو راج مسلح ڈاکوؤں کا شہری پر تشدد 4 مسلح ڈاکوؤں نے غلام دستگیر نامی شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے شہری و اہل علاقہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا ریسکیو 1122 کی گاڑی میں زخمی شہری و ڈاکو ڈی ایچ کیو منتقل ڈاکو ڈی ایچ کیو اسپتال سے فرار شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈی پی او جہلم و اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی میں ڈاکو راج مسلح ڈاکوؤں کا شہری پر تشدد 4 مسلح ڈاکوؤں نے غلام دستگیر نامی شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے شہری و اہل علاقہ نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا ریسکیو 1122 کی گاڑی میں زخمی شہری اور ڈاکو کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ڈاکو ڈی ایچ کیو سے فرار ہوگیا ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی میں سرعام ڈکیتی کی وادات کچھ اس طرح سے ہوئی کہ مسمی غلام دستگیر ولد اللہ داد سکنہ ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی جہلم جو کہ گائے بھینسوں کے دودھ وغیرہ کا کاروبار کرتا ہے شام سات بجے کینٹ میں دودھ کی سپلائی کر کے اپنی محنت کی کمائی کی رقم نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کر کے اپنے 20 کلو دودھ کے ڈبے میں لے کر اپنے گھر واقع ڈھوک وہاب دین ویسٹ کالونی جہلم آ رہا تھا کہ جیسے ہی غلام دستگیر نامی شہری فیصل بیکری ڈھوک وہاب دین جہلم پہنچا تو اچانک 4 مسلح ڈاکوؤں نے اس پر حملہ کر دیا اور اس طرح سے 4 مسلح ڈاکوؤں نے پسٹل و کلاشنکوف کے بٹ مارے جبکہ مسلح ڈنڈے ڈاکوؤں نے وار ڈنڈوں سے غلام دستگیر کو شدید زخمی کر دیا شور واویلہ سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے مزاحمت کی تو محنت کش غلام دستگیر نے زخمی حالت میں ہمت کر کے 1 نامعلوم ڈاکو کو قابو کر لیا زخمی کو علاج معالجے کے لئے ریسکیو 1122 کی گاڑی میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے ڈاکو فرار ہوگیا اہل علاقہ کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ویڈیو ریکارڈنگ سے جملہ ملزمان کی شناخت ہو گئی جو کہ عادی مجرم ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں مسمیان ملزمان اختر عرف اکھو گجر ۔ شاہد عرف شاہدو چڑیل ۔ شیراز شامل ہیں واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہنڈا 125 قبضہ میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ غلام دستگیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو و اعلیٰ حکام نوٹس لے کر مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے میری چھنی گئی رقم نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے مجھے واپس دلوا کر میری جان و مال کو قانونی تحفظ فراہم کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی