چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 3:05 شام

منگلا میر پور (آصف محمود چوہدری) خشک سردی چھوٹے بچوں کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے معصوم بچوں کو سردی سے بچائیں ،معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد شفیق مرزا کی خصوصی گفتگو

منگلا میر پور(آصف محمود چوہدری) خشک سردی چھوٹے بچوں کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے معصوم بچوں کو سردی سے بچائیں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد شفیق مرزا کی خصوصی گفتگو تفصیلات کے مطابق منگلا کے رہائشی معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد شفیق مرزا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم چھوٹے بچوں کو سردی کی بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈی ہوا سے بچوں کو بچانا چاہیے جبکہ غذاؤں کا خیال بھی رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری پاپڑ سلانٹی وغیرہ بھی بچوں کو کھانے کے لیے نہ دیں اس سے بھی بچے بیمار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردی میں بے شمار بچے ٹھنڈ سے بیمار ہوتے ہیں ان کی حفاظت بہت ضروری ہے خاص طور پر نمونے سے بچانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں دوسری جانب ان دنوں نزلہ زکام کی بیماری سے بچنے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے مختلف بیماریوں کے لیے محکمہ صحت بھرپور اقدامات کرتا ہے جس کے تحت چھوٹے بچوں کی بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس اور ٹیکے لگانے کا کورس مکمل کیا جاتا ہے محکمہ صحت کے اقدامات کو اپناتے ہوئے عوام اس پر عمل کریں اور اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میں کام کر رہا ہوں انشاءاللہ اسی جذبے کے تحت کام کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کا زیادہ حصہ منگلا میں پورا کیا میری خدمات عوام کے لیے ہیں دن رات عوام کی خدمت کے لیے موجود رہتا ہوں عوام کی بھرپور محبت اور دعائیں میرے ساتھ ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں