چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 11:57 صبح

سالٹ رینج میڈیا کلب(رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کا 37واں اجلاس ،کلب کے تمام ممبران کی بھرپور شرکت

پنڈدادنخان( راشد خان سے)سالٹ رینج میڈیا کلب(رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کا 37واں اجلاس منصب اقبال سیال کے والد مرحوم کےلیے تعزیتی ریفرینسفل کورم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سرفراز عباس25 دسمبر کو نئی کابینہ کیلئے مشاورتی اجلاس طے،تمام ممبران کو اظہار خیال کا موقع دیاگیاتفصیلات کے مطابقسالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کا 37واں اجلاس مقامی ہوٹل میں زیر صدارت ڈاکٹر سرفراز عباس منعقد ہوا، جس میں کلب کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اجلاس فل کورم رہا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز جنرل سیکریٹری راشد خان نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔اس موقع پر صدر کلب نے تعزیتی ریفرنس پیش کرتے ہوئے ممبر کلب منصب اقبال سیال کے والدِ مرحوم اور ریحان بلوچ کے نانا جان کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت و بلندیٔ درجات کی گئی۔ اجلاس ایجنڈا کے مطابق تنظیمی امور کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ نئی کابینہ کے انتخاب کیلئے مشاورتی اجلاس 25 دسمبر کو منعقد ہوگا، جس میں باہمی مشاورت سے قابل، سینئر اور ذمہ دار ممبران کو عہدے دینے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔اجلاس میں تمام ممبران کواظہارِ خیال کا مکمل موقع دیا گیا تاکہ وہ اپنے صحافتی امور میں پیش آنے والی مشکلات، کسی بھی رکاوٹ، تنظیمی معاملات اور بہتری کے لیے تجاویز کو دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ممبران نے اس مشاورتی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالہ سیشن جس اتحاد اور ہم آہنگی سے چلایا گیا، آئندہ اس سے بھی بہتر انداز میں کام کیا جائے گا اور تمام صحافتی ذمہ داریاں غیر جانب دارانہ پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں گزشتہ سیشن کی فنانشل آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی، نئے ممبر قاسم علی آرائیں کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ طیب عمیر ملک کو NTN نیوز اور ریحان بلوچ کو پبلک نیوز ٹیلی ویژن کی ڈومین ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔آخر میں کلب کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے روزنامہ سن شائن کی اشاعت و سرکولیشن کو ملک بھر تک وسعت دینے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس کے اختتام پر جنرل سیکریٹری راشد خان نے تمام ممبران کی تشریف آوری پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کلب کے کیمرہ مین قاسم علی وکی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ان کی بہترین فوٹوگرافی اور ویڈیو رپورٹنگ کی بدولت عوام کی طرف سے ملنے والی تعریف اور پذیرائی، کلب کیلئے باعثِ افتخار ہے۔اجلاس میں شامل دیگرممبران میں چوہدری سلیم باگڑی, سید مسرت کاظمی,خواجہ سہیل، عبدالوحید , ملک محبوب جیلانی, ڈاکٹر نصیر احمد, منتظر مہدی,طیب عمیر, علی حسن, انیس وحید, شاہد محمود , ریحان بلوچ, منصب اقبال ،قاسم علی وکی, محمد فیاض، قاسم آرائیں شامل تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں