چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 7:32 صبح

جہلم// (نعیم احمد بھٹی) شہر بھر میں شام کے وقت تعفن زدہ ماحول شام کو مرغی کے فضلے سے بھری گاڑیاں شہر میں دندناتی پھرتی ہیں، تعفن اور آلودگی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) شہر بھر میں شام کے وقت تعفن زدہ ماحول شام کو مرغی کے فضلے سے بھری گاڑیاں شہر میں دندناتی پھرتی ہیں، تعفن اور آلودگی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کا داخلہ رات دس بجے کے بعد شہر میں ہونا چاہئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سر شام ہی تعفن زدہ ماحول ہوجاتا ہے مرغی کی دکانوں سے فضلے اٹھانے والی گاڑیوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر دیا شہر میں شام کے وقت فضلے اٹھانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو جاتا ہے ان گاڑیوں سے شدید تعفن پھیلتا ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس، کھانسی اور الرجی جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کی خاموشی عوام میں تشویش اور غم و غصے کا باعث بنی ہوئی ہے۔شہریوں کے مطابق، یہ گاڑیاں بغیر ڈھکے کھلے عام سڑکوں پر چلتی ہیں جس سے آلودگی پھیلتی ہے اور صحت عامہ کا سنگین مسئلہ پیدا ہو رہا ہے ان گاڑیوں کو رات دس بجے کے بعد بازاروں میں آنا چاہیے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں