چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 1:52 شام

جہلم//قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے، طریقہ کار اور وقت کے تعین کرنے پر اختلاف کی گنجائش موجود

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ان ایام میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے ہو رہے ہیں اس فعل سے کسی کو اعتراض نہیں ہے قانون کے مطابق درست ہے مگر طریقہ کار اور وقت کے تعین کرنے پر اختلاف کی گنجائش موجود ہے کیا شہریوں کو اس حوالے سے تربیت یافتہ کیا گیا ہے ؟؟مارشل لا کے دور میں ہر چیز ممکن ہو سکتی ہے مگر سول حکومت کے دور میں کچھ کرنے سے قبل عوام کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے جرمانے کی شرح میں اس قدر اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے جرمانے کے ساتھ ایف ائی ار کا اندراج ہونا بادی النظر میں سرا سر زیادتی ہے ایسے طالب علم جن سے سہون غلطی ہو گئی ہے ایف ائی ار کی صورت میں ان کا مستقبل تباہ کر دیا گیا ہے کیا ڈی سی جہلم یا ڈی پی او جہلم نے اس امر کا مشاہدہ کیا ہے کہ جہلم تا سوہاوہ روڈ کی کیا حالت ہے جگہ جگہ روڈ پر شگاف ہیں اور ان شگاف کی وجہ سے ہی ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اس طرف کیوں توجہ نہیں دی گئی؟؟کیا نیشنل ہائی وے والے نیند کی حالت میں ہیں ؟؟سارا زور جرمانو پر ہے کیا ضلعی انتظامیہ نے مفاد عوام وزیراعلی پنجاب سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے؟غالبآ دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے الیکٹرک 15 بسیں جہلم پہنچ چکی ہیں مگر چیف منسٹر صاحبہ کا انتظار ہے یقینا ان کی سرکاری مصروفیت ہو سکتی ہے بہرحال مخصوص حالات کے پیش نظر وہ ویڈیو لنک پر بھی خطاب کر کے افتتاح کر سکتی ہیں عوام کی بہتری مقصود ہونی چاہیے ناکہ ضروری کو غیر ضروری تصور کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں