چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 8, 2026 6:29 شام

کھیوڑہ (راشد خان سے)سینئر صحافی علی حسن اعوان اور علی حسنین اعوان کی دعوتِ ولیمہ اہلِ علاقہ و معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

کھیوڑہ (راشد خان سے)سینئر صحافی علی حسن اعوان اور علی حسنین اعوان کی دعوتِ ولیمہ اہلِ علاقہ و معزز شخصیات کی بھرپور شرکت اعوان ہاؤس کھیوڑہ میں منعقدہ مشترکہ ولیمہ کی پروقار تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی رہنماؤں کی خصوصی آمدسینئر صحافی و وی لاگر علی حسن اعوان اور ان کے بھائی علی حسنین اعوان کی مشترکہ دعوتِ ولیمہ کی شاندار اور پروقار تقریب اعوان ہاؤس کھیوڑہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی، رفاہی اور صحافتی حلقوں کی ممتاز شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جس سے تقریب کی وقعت اور بھی بڑھ گئی۔تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ جہلم سے بابائے صحافت محمود مرزا جہلمی چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے مسلم نے خصوصی شرکت کر کے میزبانوں کی خوشی میں اضافہ کر دیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں علاقائی حالات، سماجی رویّوں، صحافتی ذمہ داریوں اور عوامی شعور کے فروغ پر معنی خیز اظہارِ خیال کیا، جس نے شرکاء کو خوب متاثر کیا۔اس موقع پر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کے اراکین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ چونکہ علی حسن اعوان میڈیا کلب کے سینئر ممبر ہیں، اس لیے کلب کے تمام نمائندگان نے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر دونوں بھائیوں کو دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ میزبانوں علی حسن اعوان اور علی حسنین اعوان نے تمام معزز مہمانوں کی آمد، محبت اور عزت افزائی پر دلی شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

تازہ ترین خبریں