چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 1:55 شام
تازہ ترین خبریں

ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں میں ہے۔قرآن کریم میں ہر طرح کے مسئلے کی راہنمائی موجود ہے۔قرآ ن کریم کے مخاطب ہمیں اپنے آپ کو سمجھنا چاہیے۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں میں ہے۔قرآن کریم میں ہر طرح کے مسئلے کی راہنمائی موجود ہے۔قرآ ن کریم کے مخاطب ہمیں اپنے آپ کو سمجھنا چاہیے۔1980 میں مسجد دارالعرفان کی پہلی اینٹ رکھی گئی اور فرمایا کہ اس جماعت کے لوگ تائید عیسویں میں شامل ہوں گے۔آپ ﷺ کے بعد کسی نبی کی ضرورت نہیں ہے۔آپ ﷺ نے ہر سوال کا جواب ہر مسئلے کا حل بیان فرما دیا ہے۔جو کسی کا بے لحاظ ہو وہ اُس سے مستفید نہیں ہو سکتا۔جب تک بندہ مومن اللہ کے حکم پر قائم رہے گا اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہاکہ ہم زندگی کے اصول اور اسلوب میں ان لوگوں کی پیروی کررہے ہیں جو اللہ کا انکار کرتے ہیں جو اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں جو اپنی خدائی کے دعویدار ہیں۔پھر مسائل کیسے حل ہوں گے۔معاشرتی و معاشی تکالیف کیسے دور ہوں گی؟ایک دوسرے کا لحاظ تو کجا خونی رشتوں کے تقدس پامال ہو رہے ہیں۔ہم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے کی بجائے اپنی عقلمندی پر انحصار کر رہے ہیں۔باطنی حصہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے لیے فرائض کی ادائیگی کے بعد جو محنت و مجاہدہ کرتے ہیں انہیں قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے۔کیفی حصہ کو صدری علوم کہتے ہیں یہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں۔شیخ اور سالک کے رشتے میں مزید خلوص کی ضرورت ہوتی ہے۔ اخلاص نہ ہوتو ممکن نہیں کہ کوئی فیض حاصل کر سکے۔ولایت کسبی ہے وہبی نہیں محنت و مجاہدہ سے ولایت کی بلندیاں حاصل کی جاسکتی ہیں جتنی کسی کو اللہ کریم عطا فرما دے۔مسلمان کی شان نہیں ہے کہ عمل میں متزلزل ہو۔اُسے پتہ ہے میرے اللہ نے کیا فرمایا نبی کریم ﷺ نے کیا فرمایا بات ختم۔دو وقت کا ذکر غفلت سے نکال دیتا ہے حفاظت الہیہ نصیب ہوتی ہے ۔یہ جماعت مجھے بڑی عزیز ہے۔میں نے پوری کوشش کی ہے کہ جو میرے شیخ کی میرے پاس امانت ہے اس کی ذمہ داری صدق دل سے نبھاؤں۔سلسلہ اور سلسلے کے امور میں، میں نے کبھی دانستہ غلطی نہیں کی۔یہ اللہ کا احسان ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے مشائخ عظام کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی