چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 11, 2026 4:09 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے شہریوں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے سستی سواری کا سفر مزید تاخیر کا شکار الیکٹرو بسیں جلد چلائی جائیں شہریوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا کئی شہروں میں الیکٹرو بسیں چل پڑی لیکن جہلم میں ابھی تک الیکٹرو بسیں نہ چل سکیں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے شہریوں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے سستی سواری کا سفر مزید تاخیر کا شکار الیکٹرو بسیں جلد چلائی جائیں شہریوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا کئی شہروں میں الیکٹرو بسیں چل پڑی لیکن جہلم میں ابھی تک الیکٹرو بسیں نہ چل سکیں حکومت نے الیکٹرو بس کے اسٹاپ پہلے کیوں نہ بنائے ؟ انتظامیہ نے کچھ روز پہلے الیکٹرو بس اسٹاپ بنانے شروع کیے حالانکہ جب تک انتظامات مکمل نہ کیے جاتے اس وقت تک الیکٹرو بسوں کو یہاں نہ لایا جاتا دو بار اس کا افتتاح بھی ملتوی ہوچکا ناقص پالیسیوں کے باعث شہری ابھی تک سستی سواری سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں کو سستی سواری کا سفر ناقص پالیسیوں کے باعث مزید تاخیر کا شکار نظر آ رہا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بسیں جہلم کی سڑکوں پر دوڑنے کے انتظار میں کھڑی ہیں مزید کچھ علم نہیں کہ یہ کتنے دن اور کھڑی رہیں گی شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ بہت اچھا اقدام ہے کہ شہریوں کو سستی سواری کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لیکن افسوس کہ ابھی تک ہم اس سفر سے محروم ہیں ہمارے ہمسائے چکوال میں بھی بسیں چلنا شروع ہو چکیں ہیں لیکن جہلم کی عوام کا اللّٰه ہی حافظ ہے شائد انتظامیہ نئی اسکیموں کی پلانگ میں گم ہوچکی ہے حیرت کی بات تو یہ ہے الیکٹرو بسوں کو ڈیڑھ ماہ پہلے لا کر کھڑا کر دیا گیا اور اس کے اسٹاپ انتظامیہ نے اب بنانے شروع کیے ہیں جبکہ اسی وجہ سے دو بار افتتاح بھی ملتوی کیا گیا شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث جہلم کے شہری ابھی تک سستی سواری سے محروم ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرو بسوں کو جلد شہر کی سڑکوں پر چلایا جائے اور ہمیں ستی سواری کی سہولیات جلد سے جلد فراہم کی جائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں