چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 8, 2026 8:08 شام

جہلم ( نعیم احمد بھٹی) اقلیتوں کے ورثے کی حفاظت کرنا حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے افسوس کہ شمالی محلہ میں ہندوؤں کے مندر کو توڑ کر جگہ کو فروخت کر دیا گیا

فائل فوٹو

جہلم ( نعیم احمد بھٹی) اقلیتوں کے ورثے کی حفاظت کرنا حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے افسوس کہ شمالی محلہ میں ہندوؤں کے مندر کو توڑ کر جگہ کو فروخت کر دیا گیا ذرائع کے مطابق 1996 میں اس مندر کو توڑا گیا اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال گزر چکے انتظامیہ نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی ذرائع کے مطابق ہندو اوقاف آفس گجرات کے عملہ کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ کیا گیا ایک مذہبی شخصیت نے پہلے اس پر قبضہ کیا اور پھر اس کو توڑ کر زمین فروخت کر دی گئی وہ زمین آج بھی اسی طرح پڑی ہوئی ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے نقشے نکلوا کر اس کی تحقیقات کی جائیں اور مندر توڑ کر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے پنجاب حکومت نے اب قبضہ مافیا کے خلاف ویسے بھی کمر کس لی ہے تفصیلات کے مطابق شمالی محلہ جہلم میں ہندوؤں کے مندر کو کئی سال پہلے توڑ کر زمین پر قبضہ کیا گیا اور پھر اس زمین کو فروخت کر دیا گیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں پر ایک مندر ہوتا تھا جسے 1996 میں توڑ کر زمین کو فروخت کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ اس مندر کو ایک مذہبی شخصیت نے گرایا جب اس بارے میں اہل علاقہ کے لوگوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر ایک ہندوؤں کا مندر ہوتا تھا کیونکہ شمالی محلہ میں ہندوؤں کی کافی جائیدادیں بھی تھیں اور بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمال گجرال کا گھر بھی شمالی محلہ میں تھا جو آج بھی موجود ہے یہاں پر کئی ہندو آباد تھے جبکہ باغ محلہ میں بھی ہندوؤں کے کئی گھر تھے اور وہاں پر بھی دو مندر تھے اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم کے کنارے پر کچھ مندر کو توڑ کر قبضہ کر لیا گیا اگر ڈپٹی کمشنر اس کا ریکارڈ نکلوائیں تو سب کچھ سامنے آسکتا ہے ذرائع کے مطابق ہندو اوقاف آفس گجرات کے عملہ کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ کیا گیا اور ہوسکتا ہے اس کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا ہو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اب قبضہ گروپ کے خلاف کافی متحرک ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو اوقاف آفس سے اس مندر کا ریکارڈ نکلوایا جائے اور اقلیتوں کے ورثہ پر کیا گیا قبضہ واگزار کروایا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں