چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 15, 2026 8:42 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تو کس لیا اور اب تک پنجاب میں کروڑوں روپے کے جرمانے بھی لے لیے لیکن کیا ٹریفک پولیس میں بیٹھے کرپٹ آفیسر کے خلاف بھی کوئی کاروائی کی جائے گی کوئی ایکشن لیا جائے گا شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے سوال ؟

فائل فوٹو

جہلم (نعیم احمد بھٹی) حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تو کس لیا اور اب تک پنجاب میں کروڑوں روپے کے جرمانے بھی لے لیے لیکن کیا ٹریفک پولیس میں بیٹھے کرپٹ آفیسر کے خلاف بھی کوئی کاروائی کی جائے گی کوئی ایکشن لیا جائے گا شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے سوال ؟ گزشتہ روز سوہاوہ لائسنس برانچ میں انسپکٹر نے جو کچھ کیا کیا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اگر حکومت پہلے اپنے سرکاری دفاتر میں بیٹھے ان کرپٹ افیسرز کے خلاف سخت ایکشن لے تو کوئی وجہ نہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو جائے شہریوں نے ایسے کرپٹ آفیسر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جس طرح قانونی کارروائی کرنے پر شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے اگر وہ ایسے ہی کرپٹ آفیسر کے خلاف بھی کاروائی کرے تو ملک میں کرپشن کا خاتمہ جلد ہوسکتا ہے حکومت دعوے تو کرتی ہے کہ اس نے کرپشن ختم کر دی لیکن آج بھی سرکاری دفاتر میں کرپشن کا دور دورہ ہے ٹریفک پولیس کے لائسنس بنوانے کے نظام میں جو کرپشن کی جاتی ہے اس کی ایک الگ ہی کہانی ہے دیکھا جائے تو جو ٹریک رکھا جاتا ہے وہ انتہائی تنگ رکھا جاتا ہے اور اس کا یہی ایک مقصد ہوتا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والا ہم سے رابطہ کرے حیرت کی بات تو ایک یہ بھی ہے کہ جس طرح ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے پتہ یہی چلتا ہے کہ جیسے ڈرائیور نے گاڑی موت کے کنویں میں چلانی ہو شہری بھی پھٹ پڑے کہ کیا حکومت کا زور عوام پر ہی چلتا ہے ٹریفک پولیس میں بیٹھے ان کرپٹ آفیسر کے خلاف زور کیوں نہیں چلتا ؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جتنے بھی ڈرائیورز بھرتی ہیں وہ اس ٹیسٹ کو پاس کر کے دکھائیں جب تک ان آفیسر کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے یہ کرپشن کرتے رہیں گے سوہاوہ میں بھی یہی کچھ ہوا اور اس ماجد نامی ٹریفک اہلکار نے ایک وطیرہ بنا لیا کہ جو کوئی ان کی کرپشن کی بات کرے اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی جائے جو کہ نہایت ہی ایک بھونڈا طریقہ ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس میں بیٹھے ایسے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے جس طرح ہوشربا مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو جرمانے اور ایف آئی آر درج کرنے پر ایکشن لیا جا رہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی