چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:04 شام

جہلم ( نعیم احمد بھٹی)۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” اور جدید مواصلاتی وژن کے تحت ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، صوبائی وزیر صحت و سپیشل ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیرِ صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی

جہلم ( نعیم احمد بھٹی)۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” اور جدید مواصلاتی وژن کے تحت ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، صوبائی وزیر صحت و سپیشل ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیرِ صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے جادہ کے مقام سے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر روٹ کا معائنہ کیا، جبکہ روٹ کے دوران متعدد مقامات پر شہریوں کی جانب سے بس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے بعد الیکٹرک بس مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں پہنچی جہاں عوام کا جم غفیر موجود تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تباہ حال پنجاب کو ستھرا پنجاب بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور وہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت مواصلاتی نظام کو جدید ترین سہولیات سے بدلنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور ضلع جہلم میں پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں تین مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں بہتری لانے کے لیے ہر طرح سے کوشش کر رہی ہے، انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے لیے اب تک 22 اسٹینڈ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 20 سے زائد بس اسٹینڈز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مشیرِ صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ ملک کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا نون لیگ کا مشن ہے اور اسی سلسلے میں ضلع جہلم کو مزید 12 بسیں اسی ماہ فراہم کر دی جائیں گی۔ ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف نے ضلع جہلم میں اس جدید سہولت کی فراہمی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلع بھر سے خواتین، طلبہ، طالبات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں