چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 10:00 شام

جہلم:لڑائی جھگڑے اور خاوند کی مار پیٹ سے تنگ آ کر بیوی نےخودکشی کر لی، ن نامی لڑکی کی شمالی محلہ جہلم میں اسامہ لودھی نامی شخص سے دو ماہ پہلے شادی ہوئی تھی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) لڑائی جھگڑے اور خاوند کی مار پیٹ سے تنگ بیوی کی خودکشی ن نامی لڑکی کی شمالی محلہ میں اسامہ لودھی نامی شخص سے دو ماہ پہلے شادی ہوئی تھی لڑکی مار پیٹ سے تنگ آکر اپنے والدین کے گھر آگئی تھی والد نے بتایا کہ دو ماہ پہلے میں نے اپنی بیٹی کی شادی شمالی محلہ میں اسامہ لودھی نامی لڑکے سے کی کچھ ہی روز کے بعد خاوند نے بیوی کو مارنا شروع کر دیا گھر میں اکثر لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر میری بیٹی میرے گھر آکر رہنے لگی اور کہا کہ اسامہ مجھ پر تشدد کرتا ہے اور مارتا پیٹتا ہے چند روز پہلے میری بیٹی نے مار پیٹ سے تنگ آکر تیزاب پی لیا جس پر ہم فوری طور پر اس کو اسپتال لے گئے جہاں سے ہمیں راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال ریفر کر دیا میری بیٹی دس سے بارہ دن اسپتال رہی اسپتال والوں نے میری بیٹی کو گھر ریفر کر دیا گزشتہ رات میری بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ خون کی الٹیاں کرنے کرتے جاں بحق ہوگئی والد ظہور احمد نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے میری بیٹی کے ساتھ خاوند نے بہت ظلم کیا اسے مارتا پیٹتا رہا اس کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس سے تنگ آکر میری بیٹی نے خودکشی کی والد ظہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ اسامہ لودھی کو گرفتار کر کے اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ