چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:48 شام

جہلم:کسی بھی صورت عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم فرحان وسیم،روزانہ کی بنیاد پر دودھ، گوشت، مصالحہ جات اور گھی و آئل کی باقاعدہ چیکنگ کی جاتی ہے،میڈیا سے گفتگو

جہلم:کسی بھی صورت عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم فرحان وسیم
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم فرحان وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر دودھ، گوشت، مصالحہ جات اور گھی و آئل کی باقاعدہ چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔فرحان وسیم کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، جس میں جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آرز کا اندراج بھی شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی 2018 سے سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورت عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر معیاری یا ملاوٹ شدہ خوراک کی نشاندہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں