چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 1, 2026 12:07 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میونسپل کمیٹی کی کاروائی ، دوکانوں کے باہر اور نالوں میں گند پھینکنے پر 2دوکانوں کو سیل کر دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میونسپل کمیٹی کی کاروائی ، دوکانوں کے باہر اور نالوں میں گند پھینکنے پر 2دوکانوں کو سیل کر دیا گیا آئندہ اگر کوئی بھی دوکاندار اپنی دوکانوں کے باہر یا نالوں میں گند پھینکتے ہوئے پکڑا گیا تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، دوکاندار حضرات اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ڈسٹ بن کا استعمال کریں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی دینہ کے چیف آفیسر محمد فیصل اور تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے روڈ اور منگلا روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دوکانوں کا گند باہر اور نالوں میں پھینکنے پر کاروائی کرتے ہوئے 2دوکانوں کو سیل کر دیا اور سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار حضرات شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں اور ڈسٹ بن کا استعمال کریں ورنہ خلاف ورزی پر کاروائی کا عمل جاری رہے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں