چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 12:03 شام

جہلم(نعیم احمد بھٹی) مشیر صحت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟ مشیر صحت پنجاب کے اپنے شہروں جہلم اور سوہاوہ میں واقع سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار ابتر کئی سالوں سے ڈی ایچ کیو اسپتال کی خراب حالت کو بہتر نہ کر سکے

جہلم(نعیم احمد بھٹی) مشیر صحت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟ مشیر صحت پنجاب کے اپنے شہروں جہلم اور سوہاوہ میں واقع سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار ابتر کئی سالوں سے ڈی ایچ کیو اسپتال کی خراب حالت کو بہتر نہ کر سکے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے دورے بھی محض رسمی کاروائی ثابت ہوئے وزیراعلی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم کے اچانک چھاپے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی ایکسرے مشین خراب ایکسرے فلمیں غائب اور سہولیات کے فقدان پر ایم ایس کو فوری ہٹانے کے احکامات تو جاری کر دیے لیکن اصل سوال تو یہ ہے کہ کیا حکومت پنجاب ڈی ایچ کیو اسپتال کو بجٹ بھی پورا دے رہی ہے ادویات کا فقدان تو کئی ماہ سے چل رہا ہے مریضوں کو آدھی سے زیادہ ادویات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں ایمرجنسی کا برا حال ہے اکثر ایکسرے مشین خراب کیوں رہتی ہیں کیا اس کی زمہ داری مشیر صحت پر بھی نہیں آتی جو اسپتال کے دورے تو کرتے رہے لیکن اصل وجوہات نہ دیکھ پائے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے بھی ہر ہفتہ کے دورے محض رسمی ہی ثابت ہوتے رہے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ساڑھے چار سو بیڈ ہیں جبکہ بجٹ ڈھائی سو بیڈ کو پورا ہو رہا ہے زمہ دار ذرائع کے مطابق اسپتال کو 13 کروڑ کا بجٹ دیا جاتا ہے جس میں سے آدھے تو بجلی اور گیس کے بلوں میں چلے جاتے ہیں بقیہ بجٹ میں کیا اسپتال چلے گا تو پھر اصل زمہ دار کون ؟ شہری تو پوچھیں گے کہ ڈی ایچ کیو میں ادویات کا فقدان کیوں رہتا ہے آپریشن کے لیے کئی کئی روز کا وقت کیوں دیا جاتا ہے اکثر مریضوں کو راولپنڈی لے جاؤ کی گردان کیوں رہتی ہے جبکہ سوہاوہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انتظامات بہتر نہ ہونے پر ایم ایس اور عملے کو صرف سخت وارننگ جاری کی گئی لیکن ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کا تبادلہ کر دیا گیا اگر ان کو بھی وارننگ دی جاتی تو بات کچھ سمجھ آتی اس سے تو یہ ظاہر بھی ہوتا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کے ساتھ کوئی گیم ہی کھیلی گئی ہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں