چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 2:12 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ:واپڈا سب ڈویثرن سٹی دینہ میں رشوت کا بازار گرم کوئی کام رشوت اور سفارش کے بغیر نہیں ہو تا،اپنا قانون بنا لیا،انگلینڈ پلٹ خاتون سے 10 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ

دینہ:واپڈا سب ڈویثرن سٹی دینہ میں رشوت کا بازار گرم کوئی کام رشوت اور سفارش کے بغیر نہیں ہو تا،اپنا قانون بنا لیا،انگلینڈ پلٹ خاتون سے 10 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ
دینہ (افتخار احمد مغل) واپڈا سب ڈویثرن سٹی دینہ میں رشوت کا بازار گرم کوئی کام رشوت اور سفارش کے بغیر نہیں ہو تا خاص طور پر بجلی کنکشن کا میٹر لگانے کے لیے رشوت کا سر عام ریٹ لگا رکھا ہے نیو کنکشن کا ڈیما نڈنوٹس محکمہ کے ملازمین اپنے پاس رکھ لیتے ہیں جو صارف معقول رشوت دے گا اس کا کنکشن لگا دیا جاتا ہے ا ور جو صارف ر شوت نہیں دیتا اس کا ڈیمانڈ نوٹس کینسل کر دیا جاتا ہے حالا نکہ قانون کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس صارف کے گھر پہنچانا لازمی ہے لیکن محکمہ واپڈا سٹی ڈویثرن دینہ نے اپنا قانون بنا رکھا ہے جس پر اورسیز پاکستانی خاتون نے میاں شہباز شریف وزیراعلی پاکستان اور دیگر اعلی حکام کو تحریری درخواست دے دی کہ پاکستان میرا وطن لیکن میٹر لگانے کے لیے رشوت مانگی جاتی ہے جبکہ انگلینڈ U.Kمیں ایسا نہیں ہوتا تفصیلات کے مطابق اورسیز پاکستانی (زن) سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ نے افتخار احمد مغل سابقہ جنرل کونسلر ڈومیلی محلہ دینہ کی وساطت سے میاں شہباز شریف وزیراعلی پاکستان اور دیگر اعلی حکام کو تحریری درخواست دی کہ سائلہ نے اپنے نام پر بجلی کنکشن حاصل کرنے کی خاطر متعلقہ کاغذات کے ساتھ فائل واپڈا سب ڈویثرن سٹی دینہ میں جمع کرائی جس پر واپڈا کے ایک ملازم نے وزٹ کیا جس کو بتایا کہ یہ میری علیحدہ رہائش اور مکان ہے جس پر بجلی کنکشن لگانے کی ضرور ت ہے جس نے وزٹ کرنے کے بعد OK کر دیا کہ کنکشن لگا دیا جائے گا لیکن دوسرے ہی بروز دوسر واپڈا ا ملازم آگیا جس نے اپنا نام محمد عمران لائن مین واپڈا سب ڈویثر ن سٹی دینہ بتایا اس نے وزٹ کرنے کے کے بعد کہا یہاں ٹرانسفارمر گلی میں لگایا جائے گا جس کو بتایا کہ یہ 6فٹ گلی ہے اس میں ٹرانسفارمر کس طرح لگایا جائے گا جبکہ گلی کے باہر ٹرانسفارمر پہلے ہی نصب ہے جس پر اس نے 10ہزار رشوت کا مطالبہ کیا کہ اگر رشوت دو گے تو کنکشن لگا دیا جائے گا وگرنہ انکار جس پر خاتون حیران ہو گئی کہ انگلینڈ UK میں رشوت کے بغیر کام ہو جاتا ہے لیکن پاکستان جو کہ میرا وطن ہے اس میں بجلی کا کنکشن لگانے پر رشوت طلب کی جاتی ہے اور سیز پاکستانی خاتون نے تحریری درخواست بوساطت افتخار احمد مغل سابقہ جنرل کونسلر ڈومیلی محلہ دینہ میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام کو دی کہ محمد عمران لائن مین سب ڈویثرن سٹی دینہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور میرا کنکشن بغیر رشوت لگایا جائے ۔یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسی غیر جانیدار ۔ ایماندار ۔ نیک سنیئر آفیسر کو بھیجا جائے جو میری رہائش کا وزٹ کرے جس سے ثابٹ ہو جائے گا کہ میں بجلی کنکشن حاصل کرنے کی حقدار ہوں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی