چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 11:38 شام
تازہ ترین خبریں

دین اسلام سب کو برابری کا حق دیتا ہے۔جب بندہ کلمہ حق کا اقرار کرتا ہے پھر اس کی تمام استعداد مثبت پہلوؤں پر استعمال ہوتی ہے پھر وہ اپنی صلاحتیں ترویج دین کے لیے استعمال کرتا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات اسے ایثار پر لے آتی ہیں جو جانوروں کے پانی پینے پر ایک دوسرے کی گردنیں اڑا دیتے تھے پھر وہ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے لگتے ہیں۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) کلمہ حق پوری انسانیت کے لیے نقطہ اتحاد ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان دین اسلام سب کو برابری کا حق دیتا ہے۔جب بندہ کلمہ حق کا اقرار کرتا ہے پھر اس کی تمام استعداد مثبت پہلوؤں پر استعمال ہوتی ہے پھر وہ اپنی صلاحتیں ترویج دین کے لیے استعمال کرتا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات اسے ایثار پر لے آتی ہیں جو جانوروں کے پانی پینے پر ایک دوسرے کی گردنیں اڑا دیتے تھے پھر وہ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے لگتے ہیں۔بندہ جب اعتدال سے ہٹتا ہے تو پھر معاشرے میں اضطراب پیدا ہوتا ہے۔دین اسلام پر عمل پیرا ہونے سے بندہ اعتدال میں آجاتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی امتحان گاہ ہے جو اقرار کیا ہے اس پر تا دم واپسی قائم بھی رہنا ہے۔یہ اصلاح نہیں کہ اقرار کرنے کے بعد بھی امور سارے انکار والے ہوں۔ہم نے جو اقرار کیا ہے ہمارے اعمال اس دعوے کے گواہ ہوں۔ہر غیر صالح عمل فساد پیدا کرتا ہے۔ہمارا غیر صالح عمل سے نا صرف ہم خود متاثر ہوتے ہیں بلکہ پوری کائنات میں اس کا اثر جاتا ہے۔بے عملی فساد فی الارض کا سبب بن جاتی ہے۔جیسے حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کے موقع پر فرمایا گیا تھا کہ اگر عمر ؓ حیات ہوتے تو جانور کسی دوسرے کی زمین سے چارہ نہ کھاتے۔مطلب ہمارے اعمال سے کائنات کی ہر چیز متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جس طرح موسم بدلتے ہیں یہ حالات بھی بدلیں گے۔اللہ کریم ہمیں وہ وقت دکھائیں جب اسلام کا نفاذ ہو۔جہاں مخلوق کو انصاف نصیب ہو رہا ہو۔ہم کمزور لوگ ہیں ہم زبان بھی ان کی بول رہے ہیں جن کے پاس طاقت ہے۔انہی کی پیروی کر رہے ہیں۔جب ہم اپنی بنیاد جو ایمان ہے اس پر عمل کریں گے تب ہی ہم اپنے ملک کی بھی تعمیر کر پائیں گے۔56 اسلامی ریاستیں ہیں اور ساری مار کھا رہی ہیں۔ہمارے اندر اتنی تلخیاں آچکی ہیں کہ کوئی کسی دوسرے کو دیکھنا تو کجا سننا پسند نہیں کرتا۔ہماری اس تفریق کی وجہ ہمارے اعمال بد ہیں۔اپنی ذات سے نکل کر سوچنے کی ضرورت ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی