چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 8:27 شام

جہلم:جس نے ہمارے قافلے کے ساتھ چلنا ہے وہ چلے جو نہیں چلنا چاہتا اس کی مرضی دائیں بائیں کے شور سے ہمیں کوئی سروکار نہیں،میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جس نے ہمارے قافلے کے ساتھ چلنا ہے وہ چلے جو نہیں چلنا چاہتا اس کی مرضی ہمارے پاس ان فضول باتوں کے لیے وقت نہیں ہے اس وقت پورے پنجاب میں بہت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ضلع جہلم میں بھی کام جاری ہیں ہمارا سب سے بڑا کام اپنے علاقے کی ترقی پر ہے اور ہم نے ساری توجہ علاقے کی ترقی پر مرکوز کر رکھی ہے اس وقت بلال اظہر کیانی اپنے ضلع کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں دائیں بائیں کے شور سے ہمیں کوئی سروکار نہیں مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کی میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ہمارے قافلے کے ساتھ چلنا ہے وہ چلے جو نہیں چلنا چاہتا اس کی مرضی دائیں بائیں کے شور سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہماری نظر اپنے ضلع کی ترقی پر ہے اس وقت پنجاب میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور اسی طرح ضلع جہلم میں بھی کام تیزی سے جاری ہیں ضلع جہلم کو بہت دیر کے بعد یہ موقع ملا ہے کہ کوئی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس وقت بلال اظہر کیانی کی توجہ اپنے ضلع کی ترقی پر مرکوز ہے الیکٹرو بس کے چلنے سے شہریوں کے لیے ایک سستی اور آرام دہ سواری وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک تحفہ ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جدید سہولیات پر واقع کارڈیک کیتھ لیب سنٹر بھی مکمل ہوچکا ہے جس میں دل کے مریضوں کو اب راولپنڈی یا لاہور نہیں جانا پڑے گا انشاء اللہ مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی جلد مکمل ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں