چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 7:45 شام

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ ، دبئی سے چھٹی پر آیا ہوا 3بچوں کا باپ جنگل میں لکڑی کاٹتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ ، دبئی سے چھٹی پر آیا ہوا 3بچوں کا باپ جنگل میں لکڑی کاٹتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ، گہری کھائی میں گرنے کی آواز سن کر دوست موقع پر پہنچ گئے ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود دہرہ حیال کا رہائشی کاظم حسین ولد محمد اصغر جو کہ عرصہ 22سال سے روزگار کے سلسلے میں دبئی مقیم تھا اور 15دن سے پاکستان اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ گزشتہ روز لکڑی کاٹنے کے لیے اپنے دوستوں کے ہمراہ جنگل میں گیا جہاں لکڑی کو کھینچتے ہوئے پاؤں سلپ کر گیا اور گہری کھائی میں جا گرا ساتھ دوستوں نے گرنے کی آواز سنی تو دیکھا کہ کاظم حسین گہری کھائی میں گرا پڑا تھا جس کو فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا ، جاں بحق ہونے والا کاظم 3بچوں کا باپ تھا ، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں