چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 4:30 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم:چیف منسٹر اف پنجاب کا الیکٹرک بس جہلم کو مہیا کرنا احسان عظیم ہے فراہم کردہ بس کو چیف منسٹر کے وژن کے مطابق چلانا ضلعی انتظامیہ کا فرض، انتظامی خرابی کی وجہ سے ائے روز مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ہر روز تقریبا 30 تا 50 مسافر اپنی جیب سے محروم ہو جاتے ہیں

جہلم(رپورٹ:پروفیسر خورشید ڈار)چیف منسٹر اف پنجاب کا الیکٹرک بس جہلم کو مہیا کرنا احسان عظیم ہے فراہم کردہ بس کو چیف منسٹر کے وژن کے مطابق چلانا ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے سماجی زعماء ضلع جہلم ۔ان ایام میں الیکٹرک بس رواں دواں ہے بلا شبہ عوام کے لیے بڑی سہولت مہیا کرتی ہے انتظامی خرابی کی وجہ سے ائے روز مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ہر روز تقریبا 30 تا 50 مسافر اپنی جیب سے محروم ہو جاتے ہیں چوری کرنے والے افراد کے لیے الیکٹرک بس ایک بہت بڑا تحفہ ہے بعض مسافر بلاوجہ سفر کرتے ہوئے پائے گئے ہیں وہ کسی سٹاپ پر بھی نہیں اترتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو اخری سٹاپ پر اتار دیا جائے اب آگر وہ دوبارہ سفر کرتے ہیں تو کرایہ حاصل کیا جائے خواتین کی حفاظت کا معقول انتظام نہ ہونے کے برابر ہے طالب علم تمام بسوں میں مفت سفر کر سکتے ہیں لہذا وہ الیکٹرک بس میں ان کو سہولت دے کر دیگر لوگوں کے مفادات کو تباہ کیا جا رہا ہے بلا شبہ 15 الیکٹرک بسیں نا کافی ہیں بلکہ ان سے بھی بہتر کام لیا جا سکتا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دیگر روٹ سے دو عدد بسیں واپس لے کر جہلم تا دینہ مقرر کرنے کا حکم دیں اس طرح روزانہ تقریبا تین تا چار ہزار مسافر اسانی کے ساتھ سفر کر سکیں گے ان دو بسوں کے لیے ضروری ہے کہ جب وہ دینہ سے جہلم کے لیے روانہ ہوں تو بنائے گئے سٹاپ پر نہ رکیں بلکہ سیدھا جہلم جا کر رکیں تا ہم اگر کوئی مسافر دوران سفر کسی جگہ پر اترنا چاہتا ہے تو اس کو اتار دیا جائے نیز اگر بس میں گنجائش ہے اور کسی جگہ پر کوئی مسافر کھڑا ہے اس کو بٹھایا بھی جا سکتا ہے اسی طرح جہلم سے چلنے والی بس جب دینہ ائے تو وہ بھی انہی ہدایات پر عمل کرے اس طرح تھوڑے وقت میں لوگ اسانی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے موجودہ طرز عمل میں تو کم از کم دینہ تا جہلم جاتے ہوئے ایک مسافر کو انتظار میں پہلے ایک گھنٹہ لگتا ہے اور دوران سفر اس کو مزید ایک گھنٹہ لگتا ہے اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جن مقاصد کے لیے الیکٹرک بسیں جہلم کو مہیا کی گئی ہے وہ مقصد حاصل کیا جائے بصورت دیگر یہ الیکٹرک بسیں وقت کاضیاع ہونے کے مترادف ہون

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی