چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 2:05 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) عمران چکن بلال ٹاؤن پر پیرا فورس جہلم اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کاروائی فریج سے کئی ماہ پرانا 180 کلو مضر صحت گوشت برآمد دکاندار گرفتار مقدمہ درج

جہلم (نعیم احمد بھٹی) عمران چکن بلال ٹاؤن پر پیرا فورس جہلم اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کاروائی فریج سے کئی ماہ پرانا 180 کلو مضر صحت گوشت برآمد دکاندار گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والا دکاندار گرفتار عمران چکن شاپ واقع عائشہ کلینک روڈ بلال ٹاؤن پر پیرا فورس اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کا مشترکہ چھاپہ فریج سے کئی ماہ پرانا مضر صحت 180 کلو چکن کا گوشت برآمد جس کو حسب ضابطہ ضائع کیا گیا اور دکاندار کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کاروائی کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق اگر شہر اور گردونواح کے تمام قصابوں کے فریج چیک کیے جائیں تو اکثر دکانوں پر مضر صحت گوشت برآمد ہو افسوس کی بات تو یہ ہے کہ متعلقہ محکمے بھی اس پر خاموش رہتے ہیں ذرائع کے مطابق کچھ ماہ پہلے بورڈنگ محلہ میں ایک مشہور قصاب کے گھر سے مضر صحت اور بدبو دار بڑا گوشت فریزروں برآمد ہوا تھا جس کو ذرائع کے مطابق لین دین کر کے چھوڑ دیا گیا تھا ڈاکٹر نے ملی بھگت کر لی تھی اور یہی ایک بڑی وجہ ہے کہ قصاب بھی فریزر میں کئی کئی ماہ پرانا گوشت رکھتے ہیں اور ان کو ہوٹلوں پر سپلائی کرتے ہیں اگر متعلقہ محکمے اپنا کام درست طریقے سے کریں تو ایسی نوبت ہی نہ آئے اور شہریوں کو تازہ گوشت فراہم ہوتا رہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں