چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 2:05 شام

جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی پاکستان 15 تا 17 جنوری عوامی ریفرنڈم کے ذریعے پورے پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2025ء میں کی گئی تبدیلیوں کے خلاف عوامی شعور بیدار کریگی۔ ڈاکٹر قاسم محمود چودھری

جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی پاکستان 15 تا 17 جنوری عوامی ریفرنڈم کے ذریعے پورے پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2025ء میں کی گئی تبدیلیوں کے خلاف عوامی شعور بیدار کریگی ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومتیں قائم نہ کرنا غیر جمہوری اور عوام دشمن اقدام ہے۔ پنجاب حکومت نے 2015 کے بعد سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء کالا قانون ہے۔ اس کالے قانون میں آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت تمام سیاسی ، مالیاتی اور انتظامی اختیارات مقامی حکومتوں کو نہیں دئیے جا رہے۔ جماعت اسلامی پاکستان ، پورے صوبے میں اس کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والی واحد آواز اور سیاسی پارٹی ہے۔ ڈاکٹر قاسم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پنجاب کے کالے بلدیاتی ایکٹ کو غیر جمہوری اور عوام دشمن قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی نےاس کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عدالت کا رجوع بھی کیا ہے اور ڈسٹرکٹ و ڈویژنل سطح پر عوام کے حق کے لیے دھرنے بھی دیے ہیں۔جماعت اسلامی اس غیر جمہوری و عوام دشمن کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف صوبہ بھر کے عوام کی رائے لینے کے لیے پورے پنجاب میں 15 تا 17 جنوری 2026 کو صوبہ گیر عوامی ریفرنڈم کا اہتمام کر رہی ہے۔ 15 جنوری کو جہلم کی تمام وارڈز میں 16 جنوری کو مساجد کے باہر اور 17 تاریخ بروز ھفتہ شاندار چوک میں مرکزی کیمپ لگا کر جہلم کی تاجر برادری سے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے دکانوں پر جا کر ان کی رائے لے گی اور اسی دن سہ پہر جہلم کے میڈیا کے سامنے ووٹوں کی گنتی کرے گی ، اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ریفرنڈم کے حق میں اپنی رائے دے کر اپنے بنیادی حقوق کے لئے اٹھنے والی آواز میں اپنا وزن ڈالیں تاکہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہو سکیں ،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں