چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 11, 2026 1:35 صبح

جہلم//وزیرِ اعلیٰ پنجاب مريم نواز کی عوام دوستی اور مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی انتھک کاوشیں سے دل کے مریضوں کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں جدید کیتھ لیب قائم۔اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی بھی بالکل مفت

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مريم نواز کی عوام دوستی اور مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی انتھک کاوشیں سے دل کے مریضوں کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں جدید کیتھ لیب قائم ہو چکی ہے۔اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی بھی بالکل مفت کی جا رہی ہے۔۔جلد ہی اپریشن تھیٹر بھی قائم کیا جائے گا جس کی بدولت دل کی بائی پاس سرجری بھی مفت کی جائے گی۔ سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن و سابق چیف کنسلٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور مشیر صحت پنجاب کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں