
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈھوک جمعہ میں گھر میں چوری کرنے والے ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکے پولیس تھانہ سول لائن کئی روز بعد بھی چوری کا سراغ نہ لگا سکی شیخ وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے گھر واقع ڈھوک جمعہ میں دو جنوری کو چوری کی واردات گھر ڈیڑھ ماہ سے بند تھا جب ہم نے دروازہ کھولا تو ہر اشیا بکھری پڑی تھیں ہم نے پولیس کو کال کی اور پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی لیکن ابھی تک چوری کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ڈھوک جمعہ میں گھر میں ہونے والی چوری کرنے والے ملزمان ابھی تک پولیس کی گرفت سے آزاد تھانہ سول لائن نے ایف آئی آر تو کاٹ لی لیکن ابھی تک ملزم نہ پکڑ سکی شیخ وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈھوک جمعہ میں میرے بھائی کے گھر سے چور تین سے چار لاکھ روپے کا سامان چرا کر لے گئے تھانہ سول لائن نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان نہ پکڑ سکی میری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے اپیل ہے کہ ہمارے گھر میں چوری کرنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے



















