چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 2:00 شام
تازہ ترین خبریں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم میں والدین و اساتذہ اجلاس، طالبات کی تعلیمی ترقی پر اطمینان کا اظہار

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم میں طالبات کی تعلیمی کارکردگی اور مجموعی نشوونما کے جائزے کے لیے والدین و اساتذہ اجلاس نہایت منظم اور خوشگوار ماحول میں منعقد کیے گئے۔فرسٹ ایئر کی طالبات کے والدین کے ساتھ اجلاس 21 جنوری جبکہ سیکنڈ ایئر کی طالبات کے لیے اجلاس 22 جنوری 2026 کو کالج کے احاطے میں منعقد ہوا۔جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد طالبات کی تعلیمی پیش رفت، دسمبر کے امتحانات کے نتائج، حاضری، کلاس روم ڈسپلن اور اخلاقی تربیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرنا تھا۔اساتذہ نے والدین کو طالبات کی انفرادی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر طالبات محنت اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جبکہ چند طالبات کو مزید توجہ، مستقل مزاجی اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔والدین نے کالج کی پرنسپل اور فیکلٹی ممبران کی تعلیمی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کی کردار سازی اور خود اعتمادی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر والدین نے ہم نصابی سرگرمیوں، تعلیمی معاونت اور کیریئر گائیڈنس سے متعلق مفید تجاویز بھی پیش کیں۔کالج فیکلٹی نے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ کمزور طالبات کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ، اضافی رہنمائی اور مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ والدین اور اساتذہ کا باہمی تعاون طالبات کی کامیابی کی ضمانت ہے۔مجموعی طور پر یہ اجلاس نہایت کامیاب اور حوصلہ افزا ثابت ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی