چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 3:18 شام
تازہ ترین خبریں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، جہلم میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد۔والدین، اساتذہ کرام اور کالج انتظامیہ کی بڑی تعداد کی شرکت

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، جہلم میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد

جہلم (مشرف جنجوعہ)گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، بلال ٹاؤن، جہلم میں آج پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں والدین، اساتذہ کرام اور کالج انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ اجلاس کے دوران والدین کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، نظم و ضبط اور امتحانی نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ نے انفرادی طور پر طلبہ کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید تجاویز دیں۔ والدین نے بھی اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ کالج انتظامیہ نے تعلیمی عمل میں والدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے ہی طلبہ کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کے دوران نظم و نسق کے بہترین انتظامات کیے گئے جس کے باعث ماحول خوشگوار اور تعمیری رہا۔ پرنسپل کالج نے والدین کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کنٹرول امتحانات، ڈپٹی کنٹرولرز، کلاس انچارجز اور معاون عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی