چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 4:44 شام

جہلم (مشرف جنجوعہ) الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے کر دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر کا اظہار تشکر

جہلم (مشرف جنجوعہ) الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے کر دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر کا اظہار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن جہلم حبیب رضا بٹ کی جانب سے لیٹریسی نان فارمل سکولوں کے بچوں کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 90 وائٹ بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو پیش کیے گئے۔تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور حبیب رضا بٹ نے ضلع بھر کے غیر رسمی (Non-Formal) تعلیمی مراکز کے لیے 90 بورڈز انتظامیہ کے سپرد کیے۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ان بورڈز کو فوری طور پر ڈی او لیٹریسی (DO Literacy) میمونہ انجم کے حوالے کر دیا تاکہ انہیں متعلقہ سکولوں میں نصب کیا جا سکے اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں دور ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے الخدمت فاؤنڈیشن کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی شمع روشن کرنے کے لیے فلاحی اداروں کا حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور غریب بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈی او لیٹریسی میمونہ انجم نے ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہ سامان شفاف طریقے سے ضرورت مند مراکز تک پہنچا دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں