چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 9:02 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم پریس کلب کے ممبران کی ڈی ایس پی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی قیادت میں ملاقات

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم پریس کلب کے ممبران کی ڈی ایس پی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی قیادت میں ملاقات تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبران کی ڈی ایس پی موٹر وے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے ملاقات جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد میں جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان چئیرمن راجہ نوبہار خان جنرل سیکرٹری کفیل بیگ کیفی چئیرمن الیکٹرانک میڈیا ریاض گوندل جویر اقبال نعیم اختر بھٹی پی ٹی وی اور پریس سیکٹری نعیم احمد بھٹی شامل تھے جہلم پریس کلب کے ممبران نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بات چیت کی خصوصی طور پر کینٹ چوک کی کراسنگ پر بات ہوئی جس پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری عمران محمود نے کہا کہ جلد کینٹ چوکی کے یو ٹرن کو ختم کر کے نیا یو ٹرن کے ایف سی کے قریب سے نکالا جائے گا جبکہ دوسرا یو ٹرن کینٹ چوک سے آگے سو میٹر کے فاصلے پر بنایا جائے گا جس کے لیے بات چیت جاری ہے خونی کھیل ون ویلنگ کے بارے میں ڈی ایس پی موٹر وے نے کہا کہ ان کے خلاف بھی کوئی مؤثر حکمت عملی ہم بنا رہے ہیں ان کی فوٹیج کے زریعے مقامی پولیس کے زریعے ان کی شناخت کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے قانون کی مکمل پاسداری کریں اور جی ٹی روڈ پر کسی بھی پریشانی کے سلسلے میں وہ ہم سے رابطہ کریں والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل ون ویلنگ سے روکیں اور نوعمر نوجوانوں کو موٹر سائیکل نہ دیں ڈی ایس پی موٹر وے عمران نے صحافتی برادری کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور عوام کو درست معلومات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے میڈیا کے زریعے بھی ہمیں بہت سی معلومات ملتی ہیں کیونکہ جو میڈیا نشاندہی کرتا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ 2 جناب زاہد نزیر وریا (پی ایس پی) کی ترجیحات کے مطابق موٹر وے پولیس پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ملاقات میں انسپکٹر شعیب قریشی انسپکٹر طاہر شہزاد اور ایڈمن آفیسر اللہ دتہ بھی موجود تھے انسپکٹر شعیب قریشی نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر کا واضح ویژن مسافروں کو محفوظ، پُرسکون اور بااعتماد سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، اور اسی ویژن کے تحت موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکار ہمہ وقت پیٹرولنگ پر مامور ہیں ڈی ایس پی موٹر وے عمران محمود نے جہلم پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں